امریکا: ایریزونا میں چھوٹا طیارہ حادثے کا شکار‘ 5افراد ہلاک

54

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست ایرزونا میں چھوٹا طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا،جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہو گئے۔ مقامی پولیس، فائر بریگیڈ اور ادارہ صحت کی جانب سے دی گئی معلومات کے مطابق فالکن فیلڈ ہوائی اڈے پر ایک چھوٹا جیٹ طیارہ اڑان بھرتے وقت رن وے کے قریب ایک گاڑی سے ٹکرا گیا۔ حادثے میں پائلٹ، ایک ساتھی پائلٹ، 2 مسافر اور گاڑی کے ڈرائیور ہلاک ہو گئے ،جب کہ واقعے میں ایک شخص زخمی ہو گیا۔ وفاقی شہری ہوابازی کے ادارے نے بتایا کہ طیارے کی قسم ہونڈا ایچ اے 420 لائٹ بزنس جیٹ تھی جبکہ حادثے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیق کی جا رہی ہے۔