ریاست جونا گڑھ پر بھارت کا ناجائز قبضہ ہے‘ اسلم فاروقی

93

کراچی (پ ر) بانیان پاکستان کی اولادوں کی تنظیم محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی) پاکستان، انسانی حقوق کی علمبردار نیشنل فورم فار ہیومن رائٹس آف پاکستان (این ایف ایچ آر پی) کے چیئرمین و محب وطن سماجی رہنما محمد اسلم خان فاروقی نے مقبوضہ ریاست جونا گڑھ پر بھارت کے جبر و ناجائز قبضے کے 77سال مکمل ہونے کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ جس طرح مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارت نے ناجائز قبضہ کیا تھا اسی طرح 77سال قبل 9نومبر کے دن ریاست جونا گڑھ پر بھی بھارت نے ناجائز قبضہ کیا تھا، مقبوضہ ریاست جونا گڑھ پہلی ریاست ہے جس نے پاکستان کے ساتھ الحاق کیا تھا اور پاکستان سے الحاق کے تاریخی معاہدے پر بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے خود دستخط کئے تھے حکومت کو چاہیے کہ مقبوضہ ریاست جونا گڑھ کے مسئلے کو عالمی برادری میں اجاگر کرے۔