کراچی پریس کلب میں آرٹ آف لیونگ ورکشاپ کا انعقاد

26

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی وومن ونگ کے تعاون سے کراچی پریس کلب میں “آرٹ آف لیونگ” کے عنوان سے پروفیسر شاہدہ قاضی ویمن کمپلیکس میں ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس ورکشاپ کی میزبان اور موٹیویشنل اسپیکر قرۃ العین فیصل نے صحافی خواتین کو بامعنی اور بامقصد زندگی گزارنے کی تربیت فراہم کی۔ ورکشاپ کی سربراہی گورننگ باڈی کی ممبران شازیہ حسن اور مونا صدیقی نے کی۔ قرۃ العین فیصل نے اپنی مدلل پریزینٹیشن کے ذریعے شرکاء کو زندگی گزارنے کی ترجیحات طے کرنے اور اپنے وژن کو واضح کرنے پر زور دیا۔ موٹیویشنل اسپیکر نے کہا کہ زندگی میں مقصد متعین کریں، اس کے لیے منصوبہ بندی کریں اور مسلسل فالو اپ کریں۔ ایک بامعنی وژن ہی آپ کی زندگی کو بامقصد بناتا ہے تاکہ دنیا اور آخرت دونوں میں کامیابیاں نصیب ہوں۔ ورکشاپ کے دوران قرۃ العین فیصل نے شرکاء کے سوالات کے جوابات بھی دیے۔