رائیونڈ تبلیغی اجتماع: شہر کے داخلی اور خارجی راستوں  پر سیکیورٹی سخت

141

لاہور:رائیونڈتبلیغی اجتماع کے دوسرے مرحلے کے دوران  پنجاب کے داخلی اور خارجی راستوں  پر سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے،  صوبائی حکومت سے اس حوالے سے خصوصی اقدامات کیے ہیں ، شہر بھر میں پنڈال کے اطراف میں200سے زائد سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب  پولیس ترجمان نے کہاکہ  تبلیغی اجتماع کی سیکیورٹی کے لیے   03 ایس پیز،10 ڈی ایس پیز،41 ایس ایچ اوز،252 اَپر سبارڈینیٹس سمیت03ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار سکیورٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ  شرکاء کی راہنمائی کیلئے پنڈال میں 15 مقامات پرپولیس کیمپس قائم کئے گئے ہیں، پنڈال میں داخلے کے لئے 02داخلی راستے مختص، 06مقامات پرناکے اور40واک تھرو گیٹس بھی لگائے گئے ہیں، تبلیغی مرکز کے داخلی گیٹس،خیمہ بستیوں، پنڈال، پارکنگ سٹینڈز اور اطراف میں جاری سرگرمیوں کی مسلسل مانیٹرنگ یقینی بنائی جارہی ہے۔

خیال رہے کہ تبلیغی اجتماع کا دوسرے سلسلے کا اختتام اتوار کے روز فجر میں ہوگا، جس میں ملک کی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کی جاتیں ہیں جبکہ اس اجتماع میں دنیابھر سے لاکھوں افراد شرکت کرتے ہیں۔