سپریم جوڈیشل کونسل:10ججز کیخلاف شکایات ناکافی شواہد کی بنیاد پر خارج

109
The Karachi Bar Council challenged

اسلام آباد:سپریم جوڈیشل کونسل نے 10 ججز کے خلاف شکایات ناکافی شواہد کی بنیاد پر خارج کردیں۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی صدارت میں سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس ہوا، جس میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر بھی شامل تھے جب کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق اور چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس ہاشم کاکڑ بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

بعد ازاں سپریم جوڈیشل کونسل کا اعلامیہ جاری کردیا گیا، جس کے مطابق اجلاس میں10 ججز کے خلاف شکایات کا جائزہ لینے کے بعد شکایات کو ناکافی شواہد کی بنیاد پر خارج کردیا گیا۔ اجلاس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز خط کے مطابق کوڈ اف کنڈکٹ 209(8) پر غور کیا گیا۔

سپریم جوڈیشل کونسل اجلاس کے اعلامیے کے مطابق جوڈیشل کونسل کا کوڈ ججز کے علاوہ دیگر اداروں پر لاگو ہوتا ہے، کوڈ آف کنڈکٹ کے معاملے پر مشاورت کے دائرہ کار کو وسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا، اس حوالے سے آئندہ اجلاس میں کوڈ آف کنڈکٹ ترمیم پرغور کیا جائے گا۔

جوڈیشل کونسل نے اعادہ کیا ہے کہ کونسل کا اجلاس ماہانہ بنیادوں پر بلایا جائے گا، اجلاس ماہانہ بلانے کا مقصد جوڈیشل کمیشن میں شکایات کو جلد نمٹانا ہے۔من گھڑت اور بے بنیاد شکایات کنندگان کے خلاف ضابطے کی کارروائی آگے بڑھائی جائے گی۔