خضدار میں باراتیوں کی وین اُلٹ گئی، 3 افراد جاں بحق

160
Barati's van overturned

خضدار: بلوچستان کے ضلع خضدار میں قومی شاہراہ پر باراتیوں کی وین کو حادثہ پیش آیا ہے۔

قومی شاہراہ پر وین اُلٹنے سے اس میں سوار خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ 4 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ وین میں بارات کپر سے کھڈنی جا رہی تھی۔