بھارت : اسپتال سے بچے کے اغوا کی کوشش، خاتون گرفتار

128

حیدرآباد: بھارت کے شہر حیدرآباد میں سرکاری میٹرنٹی اسپتال سے ایک نومولود بچے کو اغوا کرنے کی کوشش کے الزام میں پولیس نے ایک خاتون کو حراست میں لے لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حیدرآباد سے گرفتار کی گئی ملزمہ کی شناخت 45 سالہ عسکری بیگم کے طور پر کی گئی ہے، جو گھریلو ملازمہ ہے۔

پولیس کے مطابق خاتون کا تعلق حیدرآباد کے رین بازار سے ہے، اسپتال کی سپرنٹنڈنٹ جے انورادھا کی شکایت پر خاتون کر گرفتار کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جس وقت خاتون کو حراست میں لیا گیا وہ ایک نومولود بچے کو اغوا کرنے کی کوشش میں مصروف تھی۔پولیس کے مطابق خاتون کے خلاف اس طرح کے مقدمات پہلے بھی درج ہوچکے ہیں، ملزمہ اپنی بیٹی کی زچگی میں مدد کے لیے اسپتال میں موجود تھی۔

اس دوران ملزمہ کی ملاقات ایک نامعلوم شخص سے ہوئی جس نے اسے ایک بچہ حوالے کرنے پر 50,000 روپے دینے کی پیشکش کی تھی۔ ملزمہ کو بچے کے اغوا کی کوشش کے دوران ہی گرفتار کرلیا۔