حکومت کا بجلی صارفین کو ریلیف دینے کا اعلان

92
reduced the electricity prices

اسلام آباد: حکومت کی جانب سے موسم سرما میں اضافی بجلی استعمال کرنے پر ریلیف دیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اضافی بجلی استعمال کا اطلاق دسمبر 2024ء تا فروری 2025ء تک ہوگا۔

پاور ڈویژن کے مطابق اضافی بجلی کے استعمال پرفی یونٹ 26 روپے تک ریلیف دیا جائےگا، گزشتہ سال کے مقابلے اضافی بجلی کے استعمال پر ریلیف ملےگا۔

پاور ڈویژن کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق بجلی سہولت پیکیج کا اطلاق گھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین پر ہوگا۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے کیپیسٹی پیمنٹ چارجز کا بوجھ کم ہو سکے گا اور ہرطرح کے صارفین کے اضافی بجلی استعمال سے ہزاروں بند فیکٹریاں چل سکیں گی۔