پنجاب: 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے 110 نئے کیسز رپورٹ

105
alert issued across the country

 پنجاب کے محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی جانب سے پنجاب بھر سے ڈینگی کے مریضوں کے اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں۔

 ترجمان محکمۂ صحت کے مطابق پنجاب بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے 110 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمۂ صحت پنجاب کے ترجمان کے مطابق راولپنڈی سے 90 ،اٹک سے 5 ، لاہور سے3 ،سیالکوٹ، ساہیوال اور چکوال سے 2،  فیصل آباد، وہاڑی ،میانوالی، حافظ آباد ،جہلم اور گوجرانوالہ 1،1 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ترجمان محکمۂ صحت نے بتایا ہے کہ رواں سال پنجاب میں اب تک ڈینگی کے 6633 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں