قنبر علی خان: وفاقی محتسب سکھر میں 38 درخواستوں پر فیصلے

15

قنبر علی خان (جسارت نیوز) وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کی ہدایت پر وفاقی محتسب سکھر کے ریجنل ہیڈ سید محمود علی شاہ نے لاڑکانہ میں سیپکو کے خلاف دائر 70 درخواستوں میں سے 65 درخواستوں پر فیصلے ہوئے اور 3 نیپرا کو بھجوائی گئی، جبکہ 2 درخواستوں میں تاریخ دی گئی اور سوئی سدرن گیس کمپنی کے خلاف دائر 38 درخواستوں میں سے 38 درخواستوں ہی پر فیصلے ہوئے۔ وفاقی محتسب سکھر ریجن کے انچارج سید محمود علی شاہ نے متعلقہ محکموں کے حکام کو مزید ہدایت کی کہ متاثرین کی شکایات پر جلد عمل اور کسی کے ساتھ ناانصافی نہ کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکم کی خلاف ورزی کرنے والے افسران کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔