محراب پور(جسارت نیوز)حفاظتی ٹیکوں کی بارہ روزہ خصوصی مہم12نومبر سے شروع ہوگی، ڈپٹی کمشنر نوشہروفیروز محمد ارسلان سلیم سیال نے منعقد اجلاس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس مہم میں پانچ سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو 12 خطرناک بیماریوں سے بچاؤ کے حفاظٹی ٹیکے لگائے جائیں گے، مہم کو کامیاب بنانا محکمہ صحت کے افسران، ٹیموں اور والدین کی مشترکہ ذمے داری ہے، محکمہ ریونیو، محکمہ صحت کے افسران بھی مہم کو کامیاب کرائیں،والدین اور عوام سے اپیل کی کہ بارہ روزہ اس مہم کے دوران اپنے معصوم بچوں کو ان 12 متعدی امراض سے بچاؤ کے ٹیکے ضرور لگوائیں، محکمہ صحت کے افسران پر زور دیا کہ وہ مہم کے دوران ٹیموں کی سخت سے سخت نگرانی کریں اور بہتر کام کرنے والی ٹیموں کی حوصلہ افزائی بھی کریں اور ضلع کے دور دراز علاقوں میں بھی اس مہم کو بھرپور طریقے سے چلایا جائے اور بالخصوص کچے کے علاقوں پر بھی خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے، اس سے قبل ای پی آئی کے فوکل پرسن نے اجلاس کو بتایا کہ ضلع کے پانچ سال سے کم عمر 22111 بچوں کا ٹارگٹ ملا ہو جن کو کور کرنے کیلیے 112 ٹیمیں اور 224 سوشل موبلائزر مقرر کیے گئے ہیں، مائیکرو پلان ترتیب دیا جاچکا ہے،مہم کے دوران پانچ سال کی عمر کے بچے اور حاملہ خواتین کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔اجلاس میں ضلعی صحت آفیسر ڈاکٹر غلام قادر چانڈیو، ای پی آئی مہم کے فوکل پرسن ڈاکٹر عبدالستار بلال، عالمی ادارہ صحت کی پی ای او ڈاکٹر غلام علی سولنگی، ادارہ صحت کے کمیونی کیشن آفیسر علی اکبر جونیجو اور ڈاکٹر وجے کمار موجود تھے۔