پی ٹی آئی رہنمائوں کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی

122

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کا معاملہ، اسد قیصر، شبلی فراز، عون عباس بپی کو ملاقات کی اجازت نہ ملی۔ شیخ وقاص اکرم، علامہ راجا ناصر عباس، جمال احسان کو بھی ملاقات کی اجازت نہ ملی، پی ٹی آئی رہنما عمران خان سے ملے بغیر اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گئے۔ اس موقع پر اسد قیصر نے کہا کہ جہاں سے جاتے ہیں پولیس رکاوٹیں کھڑی کرکے ہمیں روک دیتی ہے، ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود ملاقات نہیں کرائی جا رہی۔ اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ہمارے آئینی حق سے روکا جارہا ہے، اسمبلی میں بھی آواز اٹھائیں گے، عمران خان سے ملاقات سے روکنے پر عدالتوں میں بھی جائیں گے، عدالتی کی اجازت کے باوجود ملاقات کی اجازت نہ دینے کی مذمت کرتے ہیں۔