پارلیمنٹ ہائوس میں وڈیوز بنانے پر پابندی عاید

50

اسلام آباد (آن لائن)اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پارلیمنٹ ہائوس کے اندر کسی بھی قسم کی ویڈیوز بنانے پر پابندی عائد کر دی ہے اوراس فیصلے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے موبائل فون ضبط اور پریس گیلری کارڈ منسوخ اور ان کے پارلیمنٹ ہائوس میں داخلے پر پابندی لگائی جائیگی ۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے دسویں اجلاس کے دوران یہ بات مشاہدے میں آئی ہے کہ بعض صحافی حضرات پارلیمنٹ کی راہداریوں میں اراکین کو روک کر ان کی رضامندی کے بغیر انٹرویو/تاثرات ریکارڈ کرتے ہیں۔