لاہور، بادشاہی مسجد آئی خواتین کو ہراسگی کا سامنا، ملزم گرفتار

32

لاہور (آن لائن) لاہور میں بادشاہی مسجد کی سیر کے لیے آئی خواتین کو ہراسگی کا سامنا، ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزم گرفتار کروا دیا ۔ متاثرہ خاتون کے مطابق ملزم میرا اور فیملی کے ساتھ آئی خواتین کا پیچھا کر رہا تھا ۔ روکنے پر چھوٹی بہن کو تھپڑ مارا اور بدتمیزی بھی کی۔ خاتون نے فوری طور پر 15پر کال کر کے پولیس کی مدد طلب کی۔ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے پولیس کو موقع پر بھجوایا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خواتین کو تحفظ فراہم کیا اور ملزم کو موقع پر گرفتار کر لیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔ ترجمان سیف اسٹیز نے کہا کہ خواتین کسی بھی عوامی مقام پر خود کو غیر محفوظ محسوس کریں تو فوراً 15 پر کال کریں، خواتین ویمن سیفٹی ایپ کے ذریعے بھی ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن سے فوری مدد حاصل کر سکتیں ہیں۔