9نومبر کو صوابی میں عوامی عدالت لگائی جائیگی، حلیم عادل

65

کراچی(آن لائن)پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ عمران خان کی رہائی کی کال ہو اور سندھ سے کھلاڑی نہ جائیں یہ نہیں ہوسکتا، 9 نومبر کو صوابی میں عوامی عدالت لگائی جائے گی ۔ اپنے جاری کردہ وڈیو بیان میں حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ملک بھر سے پی ٹی آئی کارکنوں کو جمع ہونے کی پی ٹی آئی مرکز نے کال دی ہے۔ کارروان سندھ 8 نومبر کی صبح کراچی سے نکلے گا جو سندھ کے مختلف شہروں سے ہوتا ہوا 9 نومبر کو صوابی پہنچے گا صوابی میں آخری کال کے لیے قرارداد پیش کی جائے گی جس پر عوام فیصلہ کرے گی اور عمران خان سمیت سیاسی رہنمائوں کی رہائی، چوری شدہ مینڈیٹ کی واپسی اور عدلیہ کی آزادی کے لیے فیصلہ کیا جائے گا اور آخری کال اپنے مطالبات کے حصول کے بغیر واپس نہیں ہوگی۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ 8 نومبر کو کارروان سندھ کراچی سے نکلے گا۔