ممبئی (اسپورٹس ڈیسک ) بھارت اولمپک گیمز کی میزبانی کے خواب دیکھنے لگا ، 2036 کے اولمپکس اور پیرا اولمپکس کی میزبانی کیلیے خط لکھ دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی اولمپک تنظیم نے بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کو خط لکھا ہے جس میں 2036 کے اولمپکس اور پیرا اولمپکس کی میزبانی کی خواہش ظاہر کی ہے۔ بھارت 10 واں ملک ہے جس نے 2036 میں ہونے والے بین الاقوامی کھیلوں کے اس سب سب بڑے میلے کی میزبانی کی خواہش ظاہر کی ہے۔اس کے علاوہ میکسیکو سٹی، گواڈالا جارا- مونٹرری-ٹیجوانا، انڈونیشیا، نوسانتارا، ترکی، استنبول ،پولینڈ، وارسا، کراکو، مصر نیا انتظامی دارالحکومت اور جنوبی کوریا سیول انچیون بھی 12 سال بعد ہونے والے اولمپکس کی میزبانی میں دلچسپی رکھتے ہیں۔