عرب بیس بال کلاسک دبئی میں پاکستان کے ہاتھوں بنگلادیش کو 10-0 سے شکست

58

دبئی(اسپورٹس ڈیسک) بیس بال یونائیٹڈ کے ایونٹ “دی عرب بیس بال کلاسک” کا پہلا ایڈیشن گزشتہ روز دبئی متحدہ عرب امارات میں شروع ہوگیا پاکستان بیس بال ٹیم پاکستان اسپورٹس بورڈ کی جانب سے جاری کردہ این او سی کے حصول کے بعد گزشتہ روز اسلام آباد سے پرواز کے بعد گزشتہ روز وہاں پہنچی تھی۔ سیکریٹری جنرل پاکستان فیڈریشن بیس بال سید فخر علی شاہ کے مطابق پاکستان نے بنگلا دیش کے خلاف پہلا میچ 10-0 سے جیت کر کلاسک ٹرافی کی طرف بڑھنا شروع کر دیا ۔ انہوں نے میڈیا مینیجر پرویز احمد شیخ سے گفتگو میں قوم کو مبارکباد کا پیغام دیا ہے۔ ایونٹ میں 9 ممالک ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان، بھارت، افغانستان، بنگلا دیش، سری لنکا، متحدہ عرب امارات، نیپال، فلسطین اور سعودی عرب شامل ہیں۔ ایونٹ 10 نومبر کو اختتام پذیر ہوگا اور قومی ٹیم اگلے روز وطن واپس پہنچ جائے گی۔