میٹروپولیٹن کمشنر نے پروٹوکول کی مسلسل خلاف ورزی کانوٹس لے لیا

65

کراچی ( رپورٹ: محمد انور) کراچی کے میٹرو پولیٹن کمشنر نے بلدیہ عظمی کے افسران کی طرف سے پروٹوکول کی مسلسل خلاف ورزی کی نوٹس لیا ہے۔ ایم سی کے ایم سی نے تمام افسران خصوصی طور پر ڈائریکٹر عباسی شہید اسپتال کو اظہار وجوہات کا نوٹس جاری کرکے ان سے تین دن کے اندر وضاحت طلب کرلی ہے کہ وہ پروٹوکول کے تحت سینئر ڈائریکٹر کو بائی پاس کر کے برائے راست کیسے کر رہے ہیں ، میٹرو پولیٹن کمشنر نے تمام افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ آئندہ دفتری کارروائی میں طریقے کار کا خاص خیال رکھیں۔