لاہور میں مصنوعی بارش برسانے کا فیصلہ

116

لاہور: محکمہ ماحولیات اور موسمیات نے لاہور میں اسموگ کی بگڑتی صورتحال کے باعث مصنوعی بارش برسانے کا فیصلہ کیا ہے۔

   ذرائع کے مطابق محکمہ ماحولیات اور موسمیات نے لاہور میں مصنوعی بارش برسانے کی تیاریاں شروع کر دیں ہیں 11 اور 12 نومبر کو بادلوں میں 30 فیصد نمی کا امکان ہے۔

اس حوالے سے سیکرٹری ماحولیات راجا جہانگیر انور کا کہنا تھا کہ نمی والے بادل آئے تو رواں سیزن مصنوعی بارش کا پہلا ٹرائل ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آرمی ایوی ایشن نے مصنوعی بارش کی ٹیکنالوجی تیار کی ہے، مصنوعی بارش کے لیے سازگار موسم درکار ہے، مصنوعی بارش کے لیے تیاری مکمل کر لی ہے۔