نیند کے دوران سانس رکنا ڈیمینیشیا کا سبب بھی بن سکتا ہے، ماہرین

99
also lead to dementia, experts say

واشنگٹن: طبی ماہرین نے تحقیق کے نتائج سے اخذ کیا ہے کہ نیند کے دوران سانس رکنا ڈیمینیشیا کا سبب بھی بن سکتا ہے، جو کہ خطرے کی علامت ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق طبی ماہرین نے نئی تحقیق اور جائزے کے بعد پتا لگایا ہے کہ ایسی نیند، جس میں انسان خراٹے لیتا ہے، اور اس دوران آنے والا ایک عام سا مسئلہ (جو خواتین کے لیے زیادہ نقصان دہ ہے) ڈیمینیشیا کے خطرات میں اضافے کا سبب ہو سکتاہ ے۔

نیند کے دوران آنے والے اس عام مسئلے کو طبی ماہرین او ایس اے کا عنوان دیتے ہیں۔ یہ مسئلہ تب ہوتا ہے ، جب نیند کے دوران خراٹے لیتے وقت انسان کا وقتی طور پر (کچھ لمحات کے لیے) سانس رُک جاتا ہے، ایسا ہونا ڈیمینیشیا کی طرف جانب کے خطرات میں اضافہ کرتا ہے۔

ماہرین نے اپنی تحقیق کے نتائج میں بتایا ہے کہ اس کیفیت سے مردوں کی نسبت خواتین کا متاثر ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔

تحقیق کاروں نے یہ نتائج 50 سال کی عمر سے زیادہ تقریباً ساڑھے 18 ہزار افراد کے ڈیٹا کا جائزہ لینے کے بعد اخذ کیے ہیں۔ اس تحقیق پر میڈیکل سائنس دانوں نے 10 سال صرف کیے۔ اس کے آغاز کے وقت تحقیق میں شامل افراد میں سے کوئی بھی شخص ڈیمینیشیا کا متاثرہ نہیں تھا۔

ماہرین نے جو نتائج حاصل کیے، اس میں پتا چلا کہ بعد میں جو افراد ڈیمینیشیا سے متاثر ہوئے، ان میں خواتین کی تعدادزیادہ تھی، جو او ایس اے جیسے عام نیند کے مسئلے سے دوچار ہوئی تھیں۔