واشنگٹن : امریکی صدر جو بائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی انتخاب میں کامیابی پر مبارکباد دی اور انہیں وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے لیے مدعو کیا۔ بائیڈن نے آج قوم سے خطاب کرنے کا ارادہ بھی ظاہر کیا ہے ۔
وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ٹرمپ نے ڈیموکریٹک نائب صدر کمیلا ہیرس کو شکست دی، جس کے بعد بائیڈن نے ملک کو متحد کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ بائیڈن نے ہیرس سے بھی بات کی ہے۔
گزشتہ روز، ریپبلکن کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدارتی انتخابات 2024 میں کامیابی حاصل کی، اور 277 الیکٹورل ووٹ جیتے ۔ حریف ڈیموکریٹک امیدوار کمیلا ہیرس نے 226 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے۔
اس سے قبل، ٹرمپ نے ریاست پنسلوانیا میں کامیابی حاصل کی تھی، جس سے وہ صدارتی انتخابات جیتنے کے لیے درکار 270 الیکٹورل ووٹوں کے قریب پہنچ گئے تھے۔
ڈیموکریٹک نائب صدر کمیلا ہیرس اور ریپبلکن کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس کے لیے مقابلہ کر رہے تھے۔
ٹیسلا کے ٹائیکون اور ٹرمپ کے حامی ایلون مسک نے ریپبلکن صدارتی امیدوار کی کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کے عوام نے ٹرمپ کو ایک واضح مینڈیٹ دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، صدر ٹرمپ نے 295 الیکٹورل ووٹ حاصل کر کے اگلے چار سالوں کے لیے امریکا کی قیادت سنبھالنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔