ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں چند دلچسپ حقائق

115

واشنگٹن : ڈونلڈ ٹرمپ دوسری بار انتخابات جیت کر امریکا کے صدر منتخب ہوئے ہیں اور امریکی تاریخ کے سب سے امیر ترین صدرہیں ۔

بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس کے مطابق جون 2024 میں ان کی دولت 7.7 ارب ڈالر (21.4 کھرب روپے) تھی ۔ اس سے قبل جان ایف کینیڈی سب سے زیادہ دولت رکھنے والے امریکی صدر تھے، جن کی دولت 1.3 ارب ڈالر تھی ۔

صدر ٹرمپ کے ملکیت میں گالف کورسز، اعلیٰ درجے کے رہائشی پراپرٹیز، بارز اور ایک 1991 کا بوئنگ 757 طیارہ بھی شامل ہے جسے “ٹرمپ فورس ون” کہا جاتا ہے۔ وہ امریکی تاریخ کے واحد صدر ہیں جنہیں کانگریس نے دو مرتبہ الزام کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔

دی گارڈین کے مطابق، ریپبلکن رہنما کو امریکی تاریخ کا بدترین صدر بھی قرار دیا گیا ہے اور وہ امریکا کی تاریخ میں سب سے زیادہ عمر والے صدر ہیں ۔ وہ 20 جنوری 2025 کو 78 سال اور 221 دن کی عمر میں عہدہ سنبھالیں گے جبکہ جو بائیڈن 78 سال اور 61 دن کی عمر میں صدر بنے تھے۔

فوریز کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ، جو کاروباری، ریئل اسٹیٹ ٹائیکون اور ریئلٹی ٹی وی اسٹار بھی ہیں، امریکا کے پہلے صدر ہیں جنہیں کسی جرم میں سزا سنائی گئی ہے ۔