سندھ میں آئینی بینچز کی تشکیل پر چیف جسٹس کی زیرسربراہی جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب

90
constitution of constitutional benches in Sindh

اسلام آباد: سندھ میں آئینی بینچز کی تشکیل پر چیف جسٹس کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا گیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے کہا گیاہ ے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرسربراہی جوڈیشل کمیشن کا دوسرا اجلاس کل جمعہ کے روز طلب کرلیا گیا ہے، جس میں سندھ ہائی کورٹ میں آئینی بینچز کی تشکیل پر غور کیا جائے گا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس کی صدارت میں کل جمعہ کے روز دوپہر 2 بجے سپریم کورٹ میں ہوگا، جس میں جسٹس منصورعلی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال خان مندوخیل شریک ہوں۔

جوڈیشل کمیشن کے دیگر اراکین وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان، نمائندہ پاکستان بار کونسل اختر حسین، عمر ایوب، شبلی فراز، سینئر قانون دان فاروق ایچ نائیک، شیخ آفتاب احمد اور روشن خورشید بروچہ شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد جوڈیشل کمیشن کے پہلے اجلاس میں سپریم کورٹ میں آئینی بنچز کے لیے 7 ججوں کو نامزد کیا گیا ہے، جس کا سربراہ جسٹس امین الدین خان کو مقرر کیا گیا تھا۔