پارلیمنٹ ہاؤس کی راہداریوں میں موبائل ویڈیوز بنانے پر پابندی عائد

124
mobile videos in the corridors of Parliament

اسلام آباد: پارلیمنٹ ہاؤس کی راہداریوں میں موبائل ویڈیوز بنانے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق خلاف ورزی کرنے والوں کے موبائل فون ضبط اور پارلیمنٹ میں داخلے پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بعض صحافی اراکین کی رضا مندی کے بغیر انٹرویوز اور تاثرات ریکارڈ کرتے ہیں، اس عمل پر اراکین قومی اسمبلی نے اسپیکر کو شکایات اور خدشات سے آگاہ کیا۔

ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے ارکان پارلیمنٹ کی شکایات پر یہ فیصلہ کیا ہے۔