حکومت کا ہربالغ شہری کو478 ڈالرز دینے کا اعلان، مگر کہاں؟

85
dollars to every adult citizen, but where?

جارج ٹاؤن: ایک ملک نے اپنے تمام بالغ شہریوں کو 478 ڈالرز دینے کا اعلان کردیا۔

دنیا میں ایسے ممالک بھی ہیں، جہاں شہریوں کے حقوق کا نہ صرف بہت خیال رکھا جاتا ہے بلکہ ان کی سوشل سیکورٹی کی ضمانت بھی دی جاتی ہے۔ ان ہی بنیادی اصولوں پر عمل کرتے ہوئے جنوبی امریکی ملک گیانا نے اپنے تمام بالغ شہریوں کو 478 ڈالرز دینے کا اعلان کیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق گیانا کی حکومت نے خام تیل بیچنے سے حاصل ہونے والے نفع کو اپنے عوام میں تقسیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلے میں حکومت کا کہنا ہے کہ تمام بالغ شہریوں کو 478 ڈالر جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً ایک لاکھ 32 ہزار روپے کے مساوی بنتے ہیں، دیے جائیں گے۔

حکومتی فیصلے کے مطابق ایسے شہری جو ملک میں نہیں رہتے، وہ بھی یہ رقم حاصل کرنے کا حق رکھتے ہیں، جس کے لیے انہیں ملک میں آکر یہ رقم وصول کرنی ہوگی۔

حکومتی اعلان میں کہا گیا ہے کہ ایسے تمام شہری جن کی عمر 18 سال یا اس سے زیادہ ہے، وہ ایک لاکھ گانیز ڈالر (478 امریکی ڈالر)وصول کرنے کا حق رکھتے ہیں، جس کے لیے انہیں اپنا پاسپورٹ یا شناختی کارڈ دکھانا لازمی قرر دیا گیا ہے۔