حیدر آباد کے عوام کو صاف پانی دینگے، میئر

72

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) میئر کاشف علی شورو اور وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی عبدالجبار خان، میونسپل کمشنر ظہور احمد لکھن نے ہیڈ ریج آف اسٹیم کوٹری بیراج ویسٹرن سیوریج ٹرٹمنٹ پلانٹ لگونس 32 ڈایا واٹر سپلائی لائن حسین آباد فلٹر پلانٹ کا دورہ کیا اور کاموں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر قاسم آباد پروجیکٹ کنسلٹنٹ شفیع محمد لاکھو، ممبر حیدرآباد بورڈ واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن سلیم الدین، فیصل عبد الجبار خان، حیدرآباد واٹر سپلائی اور سیوریج کے ایگزیکٹو انجینئر، لوکل گورنمنٹ پروجیکٹ کے حکام و دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ مئیر کاشف علی شورو نے ہیڈ ریج بیراج کوٹری پر مشینری بڑھانے کے لیے احکامات دی تاکہ لطیف آباد اور حسین آباد کے عوام کو پانی کی زیادہ سے زیادہ فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔ مئیر نے اپنے مختلف پروجیکٹ کے دوروں کے جائزہ لینے اور موقع پر ہدایت اور احکامات جاری کرنے کے بعد مئیر سیکرٹریٹ میں پریس سے وابستہ نمائندوں کو تفصیلی پریس بریفنگ دی جس میں اپنے دوروں کی تفصیلات بتائیں۔ مئیر کاشف علی شورو نے حسین آباد اور لطیف آباد کی 32انچ واٹر سپلائی کی مین لائن میں غیر قانونی کنکشن کے کاٹنے کے آپریشن کا جائزہ لیا، حسین آباد32 انچ واٹر سپلائی لائن سے آپریشن کے دوران 300 غیر قانونی کنکشن کاٹے گئے، مئیر نے حسین آباد فلٹر پلانٹ کا دورہ کیا، حسین آباد فلٹر پلانٹ سے صاف ستھرے پانی کے نکاسی آب کا تفصیلی جائزہ لیا، مئیر کاشف علی شورو نے لطیف آباد نمبر 4 دریائے سندھ سے منسلک پروٹیکٹیو بند سے حسین آباد کو 20 انچ ڈایا واٹر انٹیک لائن کی فراہمی کے روٹ کا دورہ کیا، مئیر کاشف علی شورو نے حسین آباد اپ اسٹریم مین انٹیک لائن سے غیر قانونی کنکشن کاٹنے کے جاری آپریشن کا جائزہ لیا اور موقع پر موجود افسران کو ہدایت جاری کیں۔ میئر کاشف علی شورو نے کہا کہ کسی بھی صورت اپ اسٹریم مین انٹیک لائن سے غیر قانونی کنکشن فوری ختم کیے جائیں اور ایسی کسی بھی غیر قانونی کنکشن کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ ہم حیدرآباد کی عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے دن رات کوششوں میں مصروف ہیں تاکہ عوام کو صاف ستھرے پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہیڈ ریج آف اسٹیم کوٹری بیراج ویسٹرن سیوریج ٹرٹمنٹ پلانٹ لگونس 32 ڈایا واٹر سپلائی لائن حسین آباد سے صاف ستھرے پانی کی فلٹر پلانٹ سے فراہمی کو یقینی بنائیں گے، انہوں نے حسین آباد اپ اسٹریم مین انٹیک لائن اور ہیڈ ریج آف اسٹیم کوٹری بیراج ویسٹرن سیوریج ٹرٹمنٹ پلانٹ لگونس 32 ڈایا واٹر سپلائی لائن حسین آباد فلٹر پلانٹ کے کاموں کے حوالے سے تفصیلات معلوم کیں اور موقع پر موجود متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔ میئر کاشف علی شورو نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے کیے گئے وعدے پورے ہو رہے ہیں، بہت جلد حیدرآباد کی عوام کو خوشخبری دیں گے، پیپلز پارٹی نے حیدرآباد میں پانی اور سیوریج کے بڑے پروجیکٹ دیے ہیں۔ میئر کاشف علی شورو نے کہا کہ رنگ روڈ پروجیکٹ فیز ون مکمل ہونے والا ہے، کوٹری بیراج سے بائے پاس تک روڈ مکمل ہو گیا ہے، حیدرآباد کی عوام خاص طور پر اسٹوڈنٹس کو اس کا بہت فائدہ ہوگا، میئرحیدرآباد کاشف علی شورو نے کہا کہ فیز II میں بائے پاس سے گدو ناکہ تک تمام رُکاوٹیں ختم کر کے 80 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے اور گدو چوک سے حسین آباد، عید گاہ، میونسپل گراونڈ اور لطیف آباد نمبر 4 تک کام جاری ہے جسے جلد مکمل کر لیا جائے گا۔