کنٹرول لائن سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں نے یوم شہدائے جموں منایا

87

سری نگر (اے پی پی)کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں نے گزشتہ روز یوم شہدائے جموں منایا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نومبر 1947کے اوائل میں پاکستان ہجرت کرنے والے لاکھوں کشمیری مسلمانوں کا قتل عام کیا گیا تھاجو دوسری عالمی جنگ کے بعد نسلی کشی کے بڑے واقعات میں سے ایک ہے۔ اس قتل عام کا مقصد مقبوضہ جموں وکشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنا تھا۔ بھارتی فوج نے حق خودارادیت کی تحریک کو کچلنے کے لیے گزشتہ 77سال میں 5لاکھ سے زائد کشمیریوں کو شہید کیاہے۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طور پر نظربند چیئرمین مسرت عالم بٹ اور شبیر احمد شاہ نے بھارت کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل سے اپنے پیغامات میں کہا کہ آزادی کے لیے کشمیری عوام کا عزم مضبوط ہے۔