راولپنڈی، مزید 110 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

56

راولپنڈی (آن لائن) گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 110 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق کر دی، رواں سیزن میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5289 تک پہنچ گئی۔ راولپنڈی کی مختلف اسپتالوں میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ 291 افراد زیر علاج ہے۔ پوٹھوہار ٹائون سے 41 اور میونسپل کارپوریشن کی حدود سے 18 کیس رپورٹ ہوئے۔