الیکشن ٹریبونل کا این اے 260 چاغی پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم

65

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) الیکشن ٹریبونل بلوچستان نے این اے 260 چاغی پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیدیا۔الیکشن ٹریبونل کے جج محمد عامر نواز رانا نے این اے 260 کے حوالے سے دائر انتخابی عذرداری پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیا ، این اے 260 پر جمیعت علماء اسلام کے محمد عثمان بادینی نے کامیابی حاصل کی تھی ۔