پاکستان کسی بھی جارحیت سے نمٹنے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے‘جنرل شمشاد

55

رسالپور(آن لائن)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان کسی بھی جارحیت سے نمٹنے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے،پاکستان کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہدآزادی میں ان کے ساتھ کھڑا ہے۔وہ پی اے ایف اکیڈمی اصغرخان میں گریجویشن پریڈ سے خطاب کررہے تھے۔پی اے ایف اکیڈمی اصغرخان میں پاس آؤٹ کیڈٹس نے سلامی دی۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشادمرزانے کہا کہ وطن کی حفاظت کے لیے پرعزم ہیں۔جنرل ساحر شمشاد مرزانے کہا کہ فلسطین میںاسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں،اسرائیل فلسطینیوں پر ظلم و جبر کے پہاڑ توڑ رہا ہے، پاکستان مسئلہ فلسطین کے دوریاستی حل کا حامی ہے۔