آسڑیلیا کی جانب سے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں ابھی تک ایک ہی ڈبل سنچری اسکور کی گئی ہے اور گلین میسکویں نے یہ ڈبل سنچری 7 نومبر2023 کو افغانستان کے خلاف ممبئی میں کھیلے گئے عالمی کپ کے میچ میں بنائی تھی۔ اس میچ میں گلین میسکویل اس وقت بلے بازی کرنے آئے تھے جب آسڑیلیا کااسکور 8.2 اوور میں4 وکٹوں کے نقصان پر 49 رنز تھا اور اٖسے مقررہ50 اوورز میں292 رنز بنانے تھے۔ گلین میسکویل کے سامنے3 اور کھلاڑی آئوٹ ہوگئے۔ آسڑیلیا کا 7واں کھلاڑی جب18.3 اوور میں91 کے مجموعی اسکور پر آئوٹ ہوا تو اس وقت گلین میکسویل26 گیندوں پر22 رنز بناکر کھیل رہے تھے۔ اس وقت افغانستان کی جیت نظر آرہی تھی کیونکہ آسڑیلیا کو31.3 اوور میں201 رنز درکار تھے۔ ان حالات میں دائیں ہاتھ کے اس بلے باز نے شاندار اور دھواں دھار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے181 منٹ میں128 گیندوں پر21 چوکوں اور 10 چھکوں کی مدد سے آئوٹ ہوئے بغیر201 رنز بنائے اور آسڑیلیا کو19 گیندیں پہلے 2 وکٹوں سے جیت دلائی۔ پیٹ کومینس کے ساتھ انہوں نے 8ویں وکٹ کی شراکت میں علیحدہ ہوئے بغیر 202 رنز کا اضافہ کیا جس میںانکا حصہ 179 رنز کا رہا۔ عالمی کپ میں ہی نہیں ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں بھی یہ 8ویں وکٹ کی سب سے بڑی شراکت ہے۔ اس سے پہلے8ویں وکٹ کی شراکت کا ریکارڈ جنوبی افریقاکے جسٹین کیمپ اور انڈریو ہا ل کے پاس تھا۔ ان دونوں بلے بازوں نے بھارت کے خلاف کیپ ٹائون میں26 نومبر2006 کو کھیلے گئے میچ میں علیحدہ ہوئے بغیر 138 رنز جوڑے تھے۔ اننگ کا 47 واں اوور مجیب الرحمان کرائے آئے تھے۔ پہلی 3 گیندوںپرگلین میسکویل نے 2 چھکے اور ایک چوکا لگایا جس کے بعد آسڑیلیا کو جیت کیلئے 5 رنز درکار تھے اور انہیں اپنی ڈبل سنچری مکمل کرنے کے لئے بھی 5 ہی رنز چاہئے تھے۔ انہوں نے 5ویں گیند پر میڈ وکٹ پر چھکا لگاکر ناصرف آسڑیلیا کو جیت دلائی بلکہ ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں اپنی پہلی ڈبل سنچری بھی مکمل کرلی۔ وہ181 منٹ میں128 گیندوں پر21 چوکوں اور10 چھکوں کی مدد سے آئوٹ ہوئے بغیر 201 رنز بنانے میں کامیاب رہے تھے۔ اس سے پہلے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں ان کا سب سے زیادہ اسکور138 منٹ میں90 گیندوں پر4 چوکوں اور7 چھکوں کی مدد سے108 رنز تھا جو انہوں نے انگلینڈ کے خلاف مانچسٹر میں16 ستمبر2020 کو بنایا تھا۔ؓبعد میں بلے بازی کرتے ہوئے یہ جیت کیلئے بنائی گئی پہلی ڈبل سنچری تھی۔ان سے پہلے اور بعد میں جتنی بھی مرتبہ200 رنزسے بڑی اننگ کھیلی گئیں ہیں وہ سب پہلی اننگ میں کھیلی گئی ہیں۔آسڑیلیا کی جانب سے گلین سے انہیں اس ٹیسٹ میچ میں4 رنز سے شکست ہوئی۔ ہوبرٹ میں دسمبر2011 کو آسڑیلیا کو نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ جیتنے کیلئے241 رن درکار تھے مگر نیوزی لینڈ کے بالروں نے اسے یہ رن نہیں بنانے دیئے۔ آسڑیلیا کے سبھی کھلاڑی اپنی دوسری اننگ میں63.4 رن بناکر آوٹ ہوگئے اور نیوزی لینڈ کو سات رن سے اس ٹسٹ میچ میں جیت حاصل ہوگئی۔ میسکویل سے پہلے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے بڑا اسکور کرنے کا اعزاز شین واٹسن کے پاس تھا جنہوں نے بنگلہ دیش کے خلاف میر پور، ڈھاکہ میں11 اپریل2011 کو 113 منٹ میں96 بالوں پر 15 چوکوں اور اتنے ہی چھکوں کی مدد سے آوٹ ہوئے بغیر185 رن بنائے تھے۔ عالمی کپ میں گلین میکویل سے پہلے دو بلے بازوں نے ڈبل سنچریاں اسکور کی تھیں۔ نیوزی لینڈکے مارٹین گپٹل نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ویلنگٹن میں 21 مارچ2015 کو ہوئے میچ میں223 منٹ میں163 بالوں پر24 چوکوں اور گیارہ چھکوں کی مدد سے آوٹ ہوئے بغیر237 رن بنائے تھے جبکہ ویسٹ انڈیز کے کریس گیل نے زمبابوے کے خلاف کنبرا میں24 فروری2015 کو212 منٹ میں147 بالوں پر دس چوکوں اور سولہ چھکوں کی مدد سے215 رن بنانے میں کامیاب رہے تھے۔