یونی لیور پلاسٹک زیرو ویسٹ کمپنی بن گئی

92

کراچی (کامرس رپورٹر)یونی لیور پاکستان نے اپنی نئی اور مرکوز حکمت عملی’’سسٹینبلٹی ایکسلریٹرڈ‘‘ کا آغاز کردیاہے، جس کا مقصد پائیداری سے متعلق فوری اقدامات اٹھانا ہے۔ اس حکمت عملی کا خاص مقصد موسمیاتی اقدامات، پلاسٹک اور دیگرقدرتی اجزا کی دوبارہ استعمال اور بہتر معیشت پر مرکوزہے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میئر کراچی، بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پاکستان اور اس کے شہر وں کی ترقی کے لئے ہمیں پائیداری کے ہر پہلوؤں کو ترجیح دینا ہوگی ۔ یونی لیور کا ’’سسٹینبلٹی ایکسلریٹرڈ ‘‘جیسااقدام نہ صرف ماحولیاتی مسائل کو حل کرتا ہیں بلکہ معاشی حالت کو بہتر بنانے پر بھی توجہ مرکوز کرتا ہیں، جو ہمارے لوگوں کی خوشحالی کے لیے ضروری ہے۔ میں پُرامید ہوں کہ ہم مل کر ایک زیادہ پائیدار اورروشن مستقبل بنا سکتے ہیں۔”تقریب کا اختتام اس بات پر ہوا کہ کس طرح کمپنیوں، حکومتوں اور کمیونٹیز کے درمیان شراکت داریوں کے ذریعے پاکستان میں پائیداری کے ایجنڈے کو آگے بڑھایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے میں ماحول کو پایدار بنانے پر توجہ نہیں لوگ جلد تبدیلی چاہتے ہیں میں ماحول کے لیے پائیدار سلوشن بنانے پر یقین رکھتا ہوں،سیاسی لحاظ سے بھی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کارگر طریقہ ہے انہوں نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سے ماحول کا پایدار بنیادوں پر تحفظ ممکن ہے ،پاکستان کے کمرشل کیپیٹل کا میئر ہونے کے باوجود مالیاتء چیلنجز کا سامنا ہے ، نجی شعبہ کو دعوت دیتا ہوں بلدیاتی خدمات فراہم کرنے والے محکموں کی معاونت کریں، نجی شعبہ کے ماحول دوست اقدامات کی سپورٹ کریں گے ، واٹر ری سائیکلنگ سولرائزئشن اور پبلک اسپیس کی بہتری کے لیے نجی شعبے کو مل کر کام کرنے کی دعوت دیتا ہوں۔ یونی لیور کے سی ای او عامر پراچہ نے کہا کہ پلاسٹک کے ماحولیاتی نقصانات کے بارے میں آگہی بڑھ رہی ہے۔