کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے دن مندی کا رجحان غالب آگیا، مارکیٹ ٹریدنگ کے دوران 92ہزار966 پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا تاہم بازار حصص کی تیزی عارضی ثابت ہوئی اور پرافٹ ٹیکنگ کی خاطر فروخت کے دباو سے مارکیٹ تنزلی کا شکار ہوئی کے ایس ای 100انڈیکس 282 پوائنٹس گھٹ کر92ہزار پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کو 42ارب روپے کا خسار برداشت کرنا پڑا جبکہ 44.24فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بدھ کو بھی کاروبارکا آغاز تیزی کیساتھ ہوا تھا اور مارکیٹ تاریخ کی بلند سطح 92966پوائنٹس پر پہنچ گیا تھا بعد ازاں فروخت کے دباو سے مارکیٹ کی الٹی گنتی شروع ہو گئی جس کے بعد بازار حصص کی سرگرمیاں بھی ماند پڑ گئیں۔ پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بدھ کو کے ایس ای 100انڈیکس میں 282.88پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 92ہزار304 روپے سے کم ہو کر 92 ہزار21پوائنٹس پر آگیا اسی طرح175 پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس 28ہزار840 پوائنٹس سے گھٹ کر 28 ہزار664پوائنٹس پر بند ہواجبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس58ہزار 659پوائنٹس سے کم ہوکر 58529پوائنٹس ہو گیا۔کاروباری مندی سے مارکیٹ کے سرمائے میں 42 ارب 19 کروڑ62 لاکھ77ہزار940روپے کی کمی واقع ہوئی جسکے بتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 118کھرب 58 ارب68کروڑ65 لاکھ42ہزار311روپیسے کم ہوکر118 کھرب16ارب49کروڑ2لاکھ64 ہزار371روپے ہو گیا۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بدھ کو 30ارب روپے مالیت کے88 کروڑ91لاکھ66ہزارحصص کے سودے ہوئے جبکہ منگل کو 32ارب روپے مالیت کے 75 کروڑ26لاکھ64ہزارحصص کے سودے ہوئیتھے۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں گذشتہ روز مجموعی طور پر452کمپنیوں کا کاروبارہواجس میں سے 201کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،200میں کمی اور51کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے بینک آف پنجاب8کروڑ86لاکھ،سنرجیکو پاک7 کروڑ16لاکھ،پاور سیمنٹ3کروڑ91 لاکھ،سوئی سدرن گیس 3کروڑ74لاکھ حصص کے سودوں سے سر فہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھاوکے اعتبار سے یونی لیور پاکستان فوڈز لمیٹڈ کے بھاومیں 233.34روپے کا اضافہ ہوا جس سے اسکے حصص کی قیمت18900.67روپے ہو گیا اسی طرح93.00روپے کے اضافے سے ہوئسٹ پاکستان لمیٹڈ کے حصص کی قیمت2353.00 روپے پر جا پہنچی جبکہ پاکستان ٹوبیکو کمپنی لمیٹڈ کے بھاومیں 35.49روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت1239.22روپے ہو گئی اسی طرح 35.43روپے کی کمی سے رفحان معیض پروڈکٹ کمپنی لمیٹڈ کے حصص کی قیمت 7406.66روپے پرآ گئی۔