روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا

120

کراچی(کامرس رپورٹر)انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں بدھ کو روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں 5پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قدر277.90روپے ہو گئی اسی طرح اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 5پیسے مہنگا ہو گیا جس کے بعد ڈالر کی قدر278.79روپے پر آگیا۔رپورٹ کے مطابق یوروکی قدر 3.45روپے کی کمی سے 299.13روپے ہو گئی اسی طرح 1.86روپے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قدر358.84روپے پر آگئی ۔