سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا

110
record low

کراچی(کامرس رپورٹر)ملکی صرافہ مارکیٹوں میں مسلسل دوسرے روز بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا۔بدھ کو ایک تولہ سونا1ہزار روپے کی کمی سے 2لاکھ82ہزار200روپے کا ہو گیا اسی طرح 857روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت2لاکھ41ہزار941روپے ہو گئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں 10ڈالرکی کمی سے فی اونس سونا2727ڈالرکاہو گیا ۔