میزان بینک کا آئی ٹی ایف سی کے ساتھ معاہدہ

121

ِکراچی (کامرس رپور ٹر) میزان بینک نے انٹرنیشنل اسلامک ٹریڈ فنانس کارپوریشن (ITFC)کے ساتھ لیٹر ا?ف کریڈٹ کنفرمیشن پراڈکٹ کے تحت شراکت داری کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ ا?ئی ٹی ایف سی اسلامک ڈیولپمنٹ بینک گروپ (IsDB)کا رکن ہے۔ یہ پراڈکٹ آئی ٹی ایف سی کے ذریعے ایکسپورٹرزاور جاری کنندہ بینکوں کوادائیگی محفوظ بنانے اور اس طرح کریڈٹ کے خطرات کو ختم کرنے کے ساتھ تجارت میں سہولت فراہم کرے گی۔یہ شراکت داری اسلامک تعاون تنظیم(OIC)کے رکن ممالک میں مقامی بینکوں کے ساتھ کام کرکے ایس ایم ایز سمیت نجی شعبے کے کلائنٹس کومختلف ٹرانزیکشنز میں سہولت فراہم کرنے کیلئے مدد فراہم کرے گی۔ معاہدے پر ا?ئی ٹی ایف سی کے چیف ا?پریٹنگ ا?فیسر ناظم نورد لی اور میزان بینک کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو ا?فیسر سید عامر علی نے دستخط کیے۔میزان بینک پاکستان کا پہلا بینک ہے جس نے لیٹر ا?ف کریڈٹ کنفرمیشن کی سہولت کیلئے ا?ئی ٹی ایف سی کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔اس اسلامک ٹریڈ سہولت سے میزان بینک رکن اور غیر رکن ممالک میں آئی ٹی ایف سی کے نیٹ ورک سے فائدہ اٹھاتے ہوئے جغرافیائی کوریج کو توسیع دینے کے ساتھ ساتھ طویل المدّتی ایل سی کنفرمیشن ٹرانزیکشنز(6سے 12ماہ تک)کی سہولت فراہم کرسکے گا۔ اس موقع پرمیزان بینک کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو ا?فیسر سید عامر علی نے اس شراکت داری کی اہمیت پرروشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ ا?ج کا دن آئی ٹی ایف سی کے ساتھ ہمارے کاروباری تعلقات میں ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتاہے اور ہم اپنی شراکت کو مستحکم کررہے ہیں۔