کوئٹہ (نمائندہ جسارت) پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات کے متعدد ٹھکانے تباہ کر دیے، درجنوں افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق کارروائی سٹی نالہ میں عمل میں لائی گئی جو طویل عرصے سے منشیات کے عادی افراد کا گڑھ بنا ہوا تھا، بھاری نفری نے اچانک کارروائی کی اور منشیات فروشوں کے ٹھکانے نذر آتش کر د یے۔ آپریشن کے دوران نشے کے عادی درجنوں افراد کو گرفتار کرکے ان سے بھاری مقدار میں چرس، ہیروئن اور دیگر منشیات برآمد کر لی گئی، آپریشن کے دوران متعدد نشے کے عادی افراد اور منشیات فروش فرار ہو گئے۔ گرفتار نشے کے عادی افراد کو بحالی سینٹر منتقل کر دیا گیا، پولیس مزید کارروائی کررہی ہے ۔