ٹنڈو الہیار، سول اسپتال شہر سے منتقل کیے جانے کیخلاف احتجاج

73
ٹنڈوالہیار: سول اسپتال کی شہر سے منتقلی کے خلاف خواتین نے احتجاجاً روڈ بند کیا ہوا ہے

ٹنڈوالہیار (نمائندہ جسارت) سول اسپتال کی او پی ڈی سمیت ایمر جنسی کو اسپتال سے باہر منتقل کیے جا نے والے حکومت اور ضلعی انتظامیہ کے فیصلے کے خلا ف مختلف کالونیوں میں رہائش پذیر مختلف زبان استعمال کرنے والی خواتین سڑکو ں پر نکل آئیں اور اپنا احتجاج ریکارڈ کراتے ہو ئے حیدرآباد میر پورخاص روڈ پر مظاہرہ کرتے ہو ئے شاہراہ کو ٹر یفک کے لیے معطل کر دیا۔ اس موقع خواتین نے میڈ یا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ ٹنڈوالہیار کی 9 لاکھ سے زائد کی آباد کے لیے قائم واحد اسپتال کو شہر سے باہر منتقل کر نے کے فیصلے کو مستر د کر تے ہیں، کیو نکہ مذکورہ منتقل ہو نی والی اسپتال شہر سے 3 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے جس کے لیے 300 سے 400 روپے کا کرایہ درکار ہو تا ہے اور مذکورہ اسپتال ویران علاقے میں موجود ہو نے کے سبب راستے میں لوٹ مار کا بھی خطر ہ موجود ہوتا ہے، وہاں جانے کے بعد بھی عوام کو کوئی ادویات میسر نہیں ہیں، حکومت اور ضلعی انتظامیہ اپنے فیصلے کو فوری واپس لیں۔ عوام کے ووٹو ں سے کامیاب ہو نے والے قومی و صوبائی اسمبلی کے نمائندوں کی خاموشی بھی ہمارے لیے لمحہ فکر یہ ہے، اگر اسپتال کو شہر میں واپس نہ لایا گیا تو پھر احتجاج کا دائرے کار کو مزید وسیع کریں گے۔