کندھکوٹ: کشمور کے نوجوان کے اغوا کا ، پولیس نے نمبر کی سی ڈی آر نکلوا لی

70

کندھکوٹ (نمائندہ جسارت) کشمور تھانے کی حدود درگاہ عالیہ بھرچونڈی شریف کے رہائشی نوجوان جہانزیب سومرو کے اغوا کا ڈراپ سین سامنے آ گیا۔ پولیس نے تحقیق کر کے پتا لگایا کہ نوجوان گھر سے شادی کے جھانسے میں گھوٹکی ضلع میں گیا اور وہاں سے لاپتا ہوگیا۔ پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ نوجوان کے ٹیلیفون نمبر کی سی ڈی آر نکالی گئی جس سے معلوم ہوا کہ نوجوان ایک نمبر کے ساتھ مسلسل رابطے میں تھا، اس سے معلوم ہوتا ہے کہ نوجوان کو شادی کا جھانسہ دے کر بلایا گیا۔ یاد رہے کہ 5 روز قبل نوجوان کے ورثاء نے کشمور تھانے کی حدود سے اغوا کا الزام لگایا تھا۔