چین سے کشیدگی‘ تائیوان نے فوجی مشقیں شروع کردیں

116
تائیوان کی فوج کا راکٹ لانچر یونٹ مشقوں میں اپنی مہارت کا اظہار کررہا ہے

تائی پے (انٹرنیشنل ڈیسک) چین کے ساتھ جاری کشیدگی کے دور ان میں تائیوان فوج کی راکٹ لانچر یونٹ نے تائنان شہر میں واقع فوجی بیس پر مشقوں کے دوران حقیقی ایمونیشن کا استعمال کیا ہے۔ مشقوں میں فوجیوں نے تائیوان کے مقامی راکٹ لانچر کیسٹرل کا استعمال کیا اور مقررہ اہداف کو کامیابی سے تباہ کیا ۔ فوجی مشقوں کا ہدف چین کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دور میں راکٹ فائرنگ کی صلاحیتوں کو بہتر بنانا ہے۔ واضح رہے کہ حکومت نے لازمی فوجی خدمت کی مدت کو ایک سال اضافے کا اعلان کیا ہے۔ ماضی امریکا بھی تائیوان کے ساتھ اسلحہ کی فروخت کے سمجھوتے کر چکا ہے،جس پر چین کی جانب سے سخت برہمی کا اظہار کیا گیا تھا۔ چین تائیوان کو اپنا ایک حصہ قرار دیتا ہے اور تائیوان کی جانب سے آزادی کی کوششوں کوبغاوت کی نظر سے دیکھتا ہے۔