یوکرین کے 2اہم علاقوں کا کنٹرول سنبھال لیا، روس کا دعویٰ

68
یوکرین کے علاقے دونیتسک پر روسی فوج کے حملے کے باعث عمارت میں لگی آگ بجھانے کی کوشش کی جارہی ہے

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روس وزارت دفاع نے کہا ہے کہ فوج نے ڈونیتسک کے علاقوں انطونوو اورمیکسیمووکا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ وزارت دفاع کے جاری کردہ بیان میں یوکرین میں روس فوج کی کارروائیوں سے متعلق معلومات فراہم کی گئی ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ روسی فوج نے یوکرین میں اپنی پوزیشن مضبوط کر لی ہے اور جنوبی و شمالی فوجی یونٹوں نے ڈونیتسک پیپلز ریپبلک کے علاقوں انطونوو اور میکسیموو کو آزاد کرا لیا ہے۔ 24 گھنٹوں میں 146 علاقوں میں یوکرین کے فوجی ہوائی اڈوں کی بنیادی ڈھانچوں، ڈرون بنانے والی ورکشاپوں، توانائی اور ایندھن تنصیبات اور یوکرینی فوجیوں اور فوجی سامان کی تعیناتی کے مقامات پر حملے کیے گئے ہیں۔ مزید کہا گیا کہ یوکرینی فضائیہ کا مگ 29 طیارہ مار گرایا گیا ہے۔ جنگ کے آغاز سے اب تک یوکرینی فوج کے 648 طیارے، 283 ہیلی کاپٹر، 35 ہزار 289 ڈرون، 585 ایئر ڈیفنس میزائل سسٹم، 19 ہزار 63 ٹینک اور بکتر بندگاڑیاں، ایک ہزار 484 ملٹی بیرل راکٹ لانچر، 17 ہزار 368 توپیں اور ہوٹزر، اور 28 ہزار 10 خصوصی فوجی گاڑیاں تباہ کی جا چکی ہیں۔