ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب میں الخبر کی فلاحی تنظیم ہدایہ کا کہنا ہے کہ دین کے دعوتی کاموں سے متاثر ہو کر 11 فلپائنی شہریوں نے اسلام قبول کرلیا ۔ خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تنظیم کے عہدیداروں اور کارکنوں نے نومسلم بھائیوں کو حق کی دعوت قبول کرنے پر مبارک باد پیش کی۔ ایک ساتھ فلپائنی کمیونٹی کے 11افراد نے ریجنل فلاحی تنظیم کے ارکان کی کاوشوں سے اسلام کی دعوت کو قبول کیا اور راہ حق کے سفر پر چل پڑے۔ نو مسلم فلپائنی شہریوں نے کہا کہ سعودی عرب میں موجودگی کا ہمیں سب سے بڑا فائدہ یہ ہوا کہ حق کو سمجھا اور اسے قبول کیا۔ نو مسلم فلپائنی شہریوں نے فلاحی تنظیم کے ارکان کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا جن کے تعاون سے انہیں اسلام کا تعارف ہوا اور دین حق کو قبول کرنے کی راہ آسان ہوئی۔ واضح رہے سعودی عربمیں فلاحی تنظیم کی جانب سے غیرمسلموں کو اسلام کی تعلیمات سے آگاہی کا خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے اس ضمن میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے داعی حضرات اپنے اپنے ملکوں کے ان لوگوں کو اسلام کی تعلیمات سے روشناس کراتے ہیں جو سعودی عرب میں مقیم ہیں۔ اسلام قبول کرنے والوں کو عمرہ بھی کرایا جاتا ہے۔