ٹرمپ ویاہو دوست، یوکرین کی جنگ روکنا ترجیح ہوگی،ملیحہ لودھی

41

اسلام آباد(آن لائن) سابق پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ صدارتی انتخابات میں جیت ری پبلکن اور ٹرمپ کے لیے کلین سویپ ہے۔ ٹرمپ اور نیتن یاہو قریبی دوست ہیں اور ان کی ترجیح یوکرین کی جنگ روکنا ہوگی۔سابق پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکاتقسیم شدہ اور پولرائزڈ ہے۔ اور ڈونلڈ ٹرمپ ایک ایسی شخصیت نہیں ہیں جو اپنے ملک کو متحد کریں بلکہ وہ الٹا ہی کرینگے۔انہوں نے کہا کہ امریکاکے ٹرمپ کے بارے میں خدشات ہیں کہ وہ غیریقینی شخصیت ہیں۔ نومنتخب امریکی صدر نے کہا ہے کہ میں جنگ بند کرناچاہتا ہوں،تاہم دیکھنا ہے کہ وہ کس طرح جنگ بندی کریں گے۔ملیحہ لودھی نے کہا کہ میرے خیال میں ٹرمپ کی ترجیحات میں یوکرین اور روس کی جنگ بندی ہو گی۔ جنگ بندی کے لیے مذاکرات یوکرین کی نہیں بلکہ روس کی شرائط پر ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کے اسرائیل کے ساتھ بہت قریبی تعلقات ہیں۔ اور نیتن یاہو تو ٹرمپ کے دوست ہیں۔ جبکہ جوبائیڈن نیتن یاہو کے دوست نہیں تھے، دیکھنا یہ ہو گا کہ ٹرمپ مشرق وسطیٰ کو کس طرح ڈیل کریںگے۔