چینی شہریوں کی سیکورٹی حکومت کی اولین ترجیح ہے‘ شہبازشریف

53

اسلام آباد(صباح نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف کی اسلام آباد میں چینی سفارتخانے آمد۔ شہبازشریف کی چینی سفیر جیانگ زائیڈونگ سے ملاقات کی۔ملاقات میں گزشتہ روز کراچی میں چینی شہریوں پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت۔ وزیر اعظم کاچینی سفیر سے کہنا تھا کہ میں چینی شہریوں پر اس حملے کی مذمت کرنے اور زخمیوں کی بیمار پرسی کے لیے آپ سے ملنے آیا ہوں۔ وزیر اعظم کی چینی سفیر کو ذمے داران کو جلد گرفت میں لے کر انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کی یقین دہانی۔ وزیر اعظم کاکہناتھا کہ واقعہ میں ملوث افراد کو گرفت میں لینے اور انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کے عمل کی بذات خود نگرانی کر رہا ہوں، واقعہ میں زخمی چینی شہریوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات دے چکے۔