چیف جسٹس آف پاکستان کی صدارت میں کل اور پرسوں 2 اہم اجلاس ہونگے

187
Justice Yahya Afridi will be held on Saturday

اسلام آباد:چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی صدارت میں کل اور پرسوں (جمعرات اور جمعہ) 2 اہم اجلاس ہوں گے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت انسداد دہشت گردی عدالتوں کے انتظامی ججز کے حوالے سے اہم اجلاس کل جمعرات کے روز ہوگا۔

انسداد دہشت گردی عدالتوں کے انتظامی ججز کو عملدرآمد رپورٹس کے ساتھ اجلاس میں بلایا گیا ہے۔

دوسرا اجلاس چیف جسٹس کی زیر صدارت جمعہ کے روز (8 نوبر کو) ہوگا، یہ اجلاس سپریم جوڈیشل کونسل  کا ہوگا۔