پاکستان کے محمد آصف نے تیسری بار آئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا۔
قطر میں محمد آصف نے فائنل میں ایران کے علی غاراگوزلو کو 3 ۔ 5 سے شکست دی ہے۔ محمد اصف نے اس فتح کے ساتھ ہی بھارت کے پنکج ایڈوانی کا تین مرتبہ عالمی ٹائٹل جیتنے کا ریکارڈ بھی برابر کردیا۔
اس سے قبل فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے 42 سالہ پاکستانی کیوئسٹ محمد آصف نے سیمی فائنل میں قبرص کے مائیکل جارجیو کو 3-5 فریم سے شکست دی۔
اس سے قبل محمد آصف نے 2012 اور 2019 میں ورلڈ اسنوکر ٹائٹل جیتا تھا۔