آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ:بابراعظم، محمد رضوان، سلمان آغا کی ترقی

60

دبئی: آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں بابراعظم، محمد رضوان اور سلمان آغا کی ترقی ہو گئی۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی گئی ہے، جس میں سابق کپتان پاکستانی بیٹر بابراعظم ایک درجے ترقی کے بعد 17 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔

اسی طرح محمد رضوان 2 درجے ترقی کے بعد 20 ویں نمبر پر اور آغا سلمان کو ایک درجہ ترقی ملنے سے وہ 19 ویں نمبر پر آ گئے۔ پاکستانی بیٹر سعود شکیل نئی رینکنگ میں 2 درجے تنزلی کے نتیجے میں 9 ویں نمبر پر آ گئے۔

آئی سی سی رینکنگ کے مطابق ٹیسٹ بیٹرز میں انگلش بلے باز جو روٹ کا پہلا اور کیوی بلے باز کین ولیم سن کا دوسرا نمبر برقرار ہے، انگلینڈ کے ہیری بروک ایک درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آ گئے۔

بھارت کے یشوی جیسوال ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر چلے گئے، رشبھ پنت 5 درجے ترقی کے بعد چھٹے نمبر آ گئے ہیں، نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل 8 درجے ترقی کے بعد ساتویں نمبر پر براجمان ہوئے ہیں۔

آئی سی سی ٹیسٹ بولرز رینکنگ میں جنوبی افریقا کے کگیسو ربادا کا پہلا نمبر برقرار ہے، پاکستان کے نعمان علی نویں نمبر پر ہیں، بھارت کے رویندرا جڈیجا دو درجے ترقی کے بعد چھٹے نمبر پر آ گئے ہیں، کیشو مہاراج چار درجے ترقی کے بعد 19 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

 ٹیسٹ آل راؤنڈرز میں بھارت کے رویندرا جڈیجا پہلے اور روی چندرن ایشون دوسرے نمبر پر ہیں، بنگلادیشی آل راونڈر شکیب الحسن ایک درجہ ترقی پاکر تیسرے نمبر پر آگئے، ویسٹ نڈیز کے جیسن ہولڈر اور انگلینڈ کے جو روٹ ایک ایک درجہ ترقی کے بعد بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر آگئے۔