آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا

125

آئی سی سی کی جانب سے پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا ہے، جس میں پاکستانی کرکٹر کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

پلیئر آف دی منتھ (اکتوبر 2024ء) کے لیے آئی سی سی کی جانب سے پاکستان کے نعمان علی، نیوزی لینڈ کے مچل سینیٹنر اور جنوبی افریقا کے کگیسوربادا کو نامزد کیا گیا ہے۔ آئی سی سی کے مطابق کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان اکتوبر کی کارکردگی کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستانی اسپنر نعمان علی نے گزشتہ ماہ (اکتوبر میں) میں انگلینڈ کے خلاف 2  ٹیسٹ میچز میں 20  کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے انگلینڈ ہی کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان کی پہلی اننگز میں 45 رنز اسکور کیے تھے ، جو ٹیم کے لیے بہت اہم ثابت ہوئے۔

دریں اثنا انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ویمن پلیئر آف دی منتھ کے لیے ویسٹ انڈیز کی دیاندر ا ڈوٹن، نیوزی لینڈ کی میلیاکر اور جنوبی افریقا کی لاور اوولارٹ کو نامزد کیا گیا ہے۔