ہمارے ایم این اے خواجہ شیراز کو کل رات نقاب پوشوں نے اغواء کر لیا: چیئرمین پی ٹی آئی

101
No deal offered to Imran Khan

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ ہمارے ایم این اے خواجہ شیراز کے گھر پر چھاپہ مارا گیا،ان کو کل رات نقاب پوش اغواء کر کے لے گئے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ خواجہ شیراز قومی اسمبلی کی قائمہ  کمیٹی کے چیئرمین ہیں، خواجہ شیراز کے گھر پر چھاپہ مارا گیا، ان کے گھر میں ڈالے آئے اور ان کا گھر توڑا گیا ،ان کے گھر والوں کی جانب سے کہا جا رہا ہے انہیں اسلام آباد لایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے آرڈر کیا تھا آئندہ کسی کو بھی گھر سے اٹھایا نہیں جائے گا، آج تک وہ ظلم اور لاقانونیت ختم نہیں ہے، ان حالات میں بھی لوگ احتجاج نہ کریں تو پھر کیا کریں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آئینی ترمیم کے حوالے سے خواجہ شیراز کا جو مؤقف تھا اس کی وجہ سے انہیں اٹھایا گیا، حاجی امتیاز کے گھر بھی ایسے ہی دھاوا بولا گیا تھا، انتظار پنجھوتہ کو بھی اٹھایا گیا ،یہ فسطائیت اور لا قانونیت پی ٹی آئی کے خلاف جاری ہے۔