حکومت عوام کو ریلیف دینے پر ہر ممکن اقدام کر رہی ہے ، وزیر خزانہ

155

کراچی : وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو معاشی اصلاحات کے ثمرات پہنچانے کے لیے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے۔

کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ پالیسی ریٹ کم کر دیا گیا ہے اور مہنگائی میں بھی کمی آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ “روپیہ ڈالر کے مقابلے میں مضبوط ہوا ہے اور ترسیلات زر میں بھی اضافہ ہوا ہے۔” ان کا کہنا تھا کہ یہ سب حکومت کی پالیسیوں کے مثبت نتائج ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نجی شعبے کا معیشت میں بڑا کردار ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ ملک معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بھی کم ہو گیا ہے۔